نصاب وقف نو — Page 58
58 اسکے بعد اللہ اکبر کہہ کر دوبارہ سجدہ میں چلے جائیں اور پھر تین بار سُبحَانَ تِي الْأَعْلَى۔پڑھیں۔اللَّهُ اَكْبَر کہہ کر دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جائیں اور پہلی رکعت کی طرح باقی نماز پوری کریں۔دوسری رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد الله اكبر کہہ کر بیٹھ جائیں اور التحیات پڑھیں۔التحيات Ni التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّلِحِيْنَ اَشْهَدُ أَنْ لا إله إلا اللهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔تمام زبانی ، بدنی اور مالی عبادتیں صرف اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں اے نبی تجھ پر سلامتی ہو نیز اللہ کی رحمت اور اسکی برکات آپ پر ہوں۔ہم پر بھی اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اسکے رسول ہیں۔