نصاب وقف نو — Page 57
57۔اسکے بعد اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں چلے جائیں۔سجدہ میں جانے کا طریق سجدہ میں تین بار یہ دعا پڑھیں۔سُبْحَانَ رَبِّيَ الأعْلَى۔پاک ہے میرا رب بلندشان والا ) پھر اللہ اکبر کہہ کر بیٹھ جائیں۔نماز میں بیٹھنے کا طریق دو سجدوں کے درمیان بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں۔رَبِّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي۔اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے خیریت سے رکھ اور میرے نقصان کو پورا کر اور مجھے رزق دے اور میرے درجات بلند فرما۔