نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 59 of 111

نصاب وقف نو — Page 59

59 تشہد پڑھتے وقت شہادت کی انگلی اٹھا ئیں اور رکھیں۔اگر تیسری رکعت پڑھنی ہو تو اللہ بر کہہ کر کھڑے ہو جائیں اور تیسری یا چوتھی رکعت بھی پہلی رکعت کی طرح ادا کریں۔آخری رکعت میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھیں۔درود شریف اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ۔وعلى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارَك عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔اے میرے اللہ تو محمد اور آل محمد پر خاص فضل نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر خاص فضل نازل فرمایا یقینا تو بے انتہا خوبیوں اور بڑی شان والا ہے۔اے اللہ محمد اور آل محمد پر برکت نازل کر جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل کی یقینا تو بے انتہا خوبیوں والا اور بڑی شان والا ہے۔دعائیں رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَّ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلُ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَى وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ۔اے ہمارے رب ہمیں دنیا اور آخرت میں ہر قسم کی بھلائی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا اے میرے رب مجھے اور میری اولاد کو نماز پر قائم فرما۔اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما۔اے ہمارے رب میری اور میرے والدین اور تمام مومنوں کی بخشش فرما