نصاب وقف نو — Page 56
56 رکوع میں جھکنے کا طریق گھنٹے سیدھے ہوں مٹرے نہ ہوں۔اس حالت میں تین بار یہ دعا پڑھیں۔سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم۔پاک ہے میرا رب بڑی عظمتوں والا۔اور پھر سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ - ( اللہ اسکی سنتا ہے جو اس کی حمد کرتا ہے ) کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہو جا ئیں اور یہ دعا پڑھیں۔رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْداً كَثِيراً طَيِّباً مُبَارَكاً فِيهِ۔اے ہمارے رب ہر قسم کی تعریف تیرے لئے ہے بہت زیادہ تعریف جو پاکیزہ ہے اور اس میں برکت ہی برکت ہے۔