نصاب وقف نو — Page 55
55 28 سورۃ الفاتحہ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اَلرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ انْعَمْتَ عَلَيْهِم غَيْر الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ۔(آمين) اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بے حد کرم کر نیوالا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔بیحد کرم کرنے والا بار بار رحم کر نیوالا ہے۔جزا سزا کے دن کا مالک ہے۔(اے اللہ ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔تو ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ان لوگوں کے راستہ پر جن پر تو نے انعام کیا نہ ان کے راستے پر جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ ان لوگوں کے راستہ پر جو بعد میں گمراہ ہو گئے۔اے اللہ تو یہ دعا قبول فرما۔-28 سورۃ الاخلاص بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ۔اللهُ الصَّمَدُ۔لَمْ يَلِدُ۔وَلَمْ يُولَدُ۔وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوا أَحَدٌ۔تو کہ اللہ ایک ہے۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اُس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا اور (اسکی صفات میں ) کوئی بھی اسکا ہمسر نہیں ہے۔اسکے بعد اللهُ أَكْبَرُ۔کہہ کر رکوع میں چلے جائیں۔