نصاب وقف نو

by Other Authors

Page 54 of 111

نصاب وقف نو — Page 54

" 54 ہاتھ باندھنے کا طریق: دایاں ہاتھ اوپر ہونا چاہیے۔اسے قیام کہتے ہیں۔اس دوران ثناء ، تعوذ ، سورۃ الفاتحہ اور قرآن مجید کا کوئی حصہ پڑھا جاتا ہے۔-28 اگر فرض رکعات دو سے زائد ہوں تو تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۃ الفاتحہ پڑھ کر رکوع میں چلے جائیں۔قرآن کریم کا کوئی حصہ سورۃ الفاتحہ کے بعد نہیں پڑھا جاتا۔اگر باجماعت نماز ہورہی ہے اور امام بلند آواز میں قرآت کر رہا ہے تو امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ تو پڑھی جائے گی مگر اسکے بعد کی قرآت میں مقتدی صرف سنے گا خود کچھ نہیں پڑھے گا۔ثناء سُبْحَنَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَىٰ جَدُّكَ وَلَا إله غَيْرُكَ۔اے اللہ تو ہر نقص سے پاک ہے میں تیری حمد کرتا ہوں تیرا نام برکت والا ہے۔اور تو بڑی شان والا ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔تعوز أعُوذُ باللهِ مِنَ الشَّيْطن الرجيم۔میں دھتکارے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔