حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘

by Other Authors

Page 8 of 26

حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 8

سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 8 اس کے بعد میں ہر دوسرے تیسرے دن کچھ کھانا بنا کر بھیج دیا کرتی اور وہ بڑی خوشی سے کھاتے، لیکن جب اس بات کی اطلاع تمہاری تائی صاحبہ کو ہوئی تو انہوں نے بہت برا منایا کہ میں ان کو کھانا کیوں بھیجتی ہوں کیونکہ وہ اس زمانہ میں تمہارے ابا کی سخت مخالف تھیں۔چونکہ گھر کا سارا انتظام ان کے ہاتھ میں تھا وہ ہر بات میں ان کو تکلیف پہنچاتی تھیں مگر تمہارے ابا صبر کے ساتھ ہر بات کو برداشت کرتے تھے۔ان دنوں گو حضرت میر ناصر نواب صاحب کا تعلق تمہارے تایا سے تھا مگر وہ کبھی کبھی گھر میں آکر کہا کرتے تھے "مرزا غلام قادر کا چھوٹا بھائی بہت نیک اور منتقلی آدمی ہے۔"(7) حضرت نانی اماں نے اپنی تمام زندگی تقوی ، طہارت اور پاکیزگی سے گزاری۔آپ کی گھریلو زندگی کا اطمینان ، اتفاق اور اپنے رفیق حیات حضرت میر ناصر نواب صاحب کے ساتھ خوشگوار تعلقات تمام عورتوں کے لئے ایک عظیم مثال ہیں۔اللہ تعالی نے آپ کو ایسی بلند صفات کا مالک بنایا تھا جو ہم سب کیلئے قابلِ تقلید ہیں۔آپ صابر و شاکر ، مہمان نواز ، خوش خلق اور ہر ایک کے ساتھ شفقت و ہمدردی کے ساتھ پیش آنے والی خاتون تھیں۔حضرت میر ناصر نواب صاحب نے ایک نظم میں آپ کی سیرت پر روشنی