حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘

by Other Authors

Page 7 of 26

حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 7

سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 7 اس کے بعد جب میں دوسری مرتبہ قادیان آئی تو تمہارے دادا فوت ہو چکے تھے اور ان کی برسی کا دن تھا جو قدیم رسوم کے مطابق منائی جا رہی تھی۔چنانچہ ہمارے گھر میں بہت سا کھانا وغیرہ آیا تھا اس دفعہ تمہارے تایا نے میر صاحب سے کہا کہ آپ مثلہ میں رہتے ہیں آپ کو وہاں تکلیف ہوتی ہو گی۔آپ ہمارے یہاں آجا ئیں میں گورداسپور رہتا ہوں غلام احمد ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) بھی گھر میں کم آتا ہے اس لئے آپ کو پردہ وغیرہ کی تکلیف نہ ہوگی۔چنانچہ میر صاحب نے مان لیا اور ہم یہاں آکر رہنے لگے۔(6) ان دنوں میں جب بھی تمہارے تایا ( مرزا غلام قادر ) گورداسپور سے قادیان آتے تھے تو ہمارے لیے پان لایا کرتے تھے اور میں اُن کے واسطے کوئی اچھا سا کھانا وغیرہ تیار کر کے بھیجا کرتی تھی۔ایک دفعہ جو میں نے شامی کباب ان کے لئے تیار کئے اور بھیجنے لگی تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ گورداسپور چلے گئے ہیں۔جس پر مجھے خیال آیا کہ کباب تو تیار ہی ہیں میں ان کے چھوٹے بھائی کو بھجوا دیتی ہوں چنانچہ میں نے نائن کے ہاتھ تمہارے ابا کو کباب بھجوا دیئے اور نائن نے مجھے آ کر کہا وہ بہت ہی شکر گزار ہوئے انہوں نے بڑی خوشی سے کباب کھائے اور اس دن انہوں نے اپنے گھر سے آیا ہوا کھانا نہ کھایا۔