حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘

by Other Authors

Page 9 of 26

حضرت سید بیگم صاحبہ ’نانی امّاں‘ — Page 9

سیرت حضرت سید بیگم، نانی اماں جان صاحبہ 9 ڈالی ہے۔جس کا عنوان 'حرم محترم ہے۔اس نظم میں حضرت نانی اماں کی گھر یلوزندگی، اولاد سے محبت اور خاوند کی اطاعت کا ذکر ہے۔اے میرے دل کی راحت، میں ہوں تیرا فدائی تکلیف میں نے ہرگز ، تجھ سے کبھی نہ پائی صورت سے تیری بڑھ کر بسیرت میں دل رہائی میں ہوں شکستہ خاطر ، اور تو ہے مومیائی مجھ کو نہ چین تجھ بن ، بے میرے سکھ نہ تجھ کو میں تیرے غم کا دارو ، تو میری ہے دوائی شرمندہ ہوں میں تجھ سے، مجھ سے نہیں نجل تو مجھ میں رہی کدورت ، تجھ میں رہی صفائی تو نے کرم کیا ہے، میرے ستم کے بدلے دیکھی نہ میں نے تجھ سے،اک ذرہ بے وفائی تو لعلِ بے بہا ہے ، انمول ہے تو موتی ہے نقش میرے دل پر ، بس تیری پارسائی میں نے نہ قد ر تیری ، پہچانی ایک ذرہ ہیرے کو میں ہوں سمجھا ، افسوس ایک پائی