نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 20
36 35 اذان نماز باجماعت پنجگانہ کے لئے مسلمانوں کو جمع کرنے کی غرض سے جو کلمات بلند آواز سے ادا کئے جاتے ہیں انہیں اذان کہتے ہیں۔اذان اسلامی شعار میں داخل ہے اور خدا تعالیٰ کی عبادت کی طرف بلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ہر قوم نے لوگوں کو عبادت کی خاطر جمع کرنے کے لئے مختلف طریقے اختیار کئے ہیں۔کسی نے نرسنگا اور ناقوس سے کام لیا۔کسی نے گھڑیال اور گھنٹے استعمال کئے۔لیکن اگر انصاف کی نظر سے دیکھا جائے تو کوئی وضع بھی اذان ، مقابلہ نہیں کر سکتی۔ہمارے پیارے رسول مقبول عاللہ نے رسمی بندشوں۔سیپوں اور سینگوں کی تلاش سے امت کو سبکدوش کرایا۔علاوہ ازیں اذان کے کلمات ایسے منتخب کئے گئے جو فی الحقیقت اسلام کا خاصہ ہیں۔گویا عبادت کی عبادت اور بلاوے کا بلاوا۔دنیا میں ہزاروں حکماء اور ریفارمر گزرے ہیں۔قومی گڈریے پیدا ہوئے ہیں مگر تتر بتر بھیٹروں کو اکٹھا کرنے اور ایک جہت میں لانے کے لئے کسی نے نرالا اور ایسا پر حکمت طریق نہیں نکالا کسی نے کبھی ایسا بگل نہیں پھونکا جس کی دلکش آواز معاً روحانی جوش اور خدا کے حضور دوڑ آنے کا ولولہ ہر انسان کے ظاہر و باطن میں پیدا کر دے۔اذان کے الفاظ اللهُ اَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ۔اَللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ اَكْبَرُ۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ۔اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ۔اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ میں گواہی دیتا ہوں کہ توحید کا پیغام لانے والے محمد اللہ کے رسول ہیں۔میں گواہی دیتا ہوں کہ توحید کا پیغام لانے والے محمد اللہ کے رسول ہیں۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔چلے آؤ نماز کی طرف۔چلے آؤ نماز کی طرف۔حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ۔حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ۔چلے آؤ نجات اور کامیابی کی طرف۔چلے آؤ نجات اور کامیابی کی طرف اللهُ أَكْبَرُ۔اللَّهُ اَكْبَرُ اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔لَا إِله إِلَّا الله اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔صرف صبح کی نماز کی اذان میں حَيَّ عَلَى الْفَلاح کے بعد یہ کلمات زائد کئے جائیں اَلصَّلوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ۔اَلصَّلوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ۔نماز نیند سے بہتر ہے۔نماز نیند سے بہتر ہے۔اذان کہنے کا طریق : پنجگانہ نماز با جماعت کے لئے اذان ضروری ہے۔اذان کہنے کا طریق یہ ہے کہ جب نماز کا وقت شروع ہو جائے تو مؤذن کسی اونچی یا نمایاں جگہ پر قبلہ رخ کھڑا ہو جائے۔شہادت کی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال کر مذکورہ کلمات اذان بآواز بلند کہے۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ پر دونوں بار اپنا منہ دائیں طرف اور حَيَّ عَلَی الْفَلَاح پر بائیں طرف پھیرے۔