نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل

by Other Authors

Page 21 of 32

نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 21

38 37 اذان با وضو دینی چاہئے۔مؤذن خوش الحان اور بلند آواز اور دینی مسائل سے واقف ہو۔حدیث میں آیا ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ معمولی لوگوں کو مؤذن مقرر کیا جائے گا۔مسلمانوں کو اس انداز سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔اذان سننے والے موذن کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ اذان دوہراتے چلے جائیں۔البتہ حَيَّ عَلَى الصَّلوۃ اور حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ پر ہر بار لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمِ پڑھیں۔اذان ختم ہونے پر کیا موذن اور کیا سننے والے سبھی مندرجہ ذیل دعا مانگیں۔ا اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلوةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدَ الوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثُهُ مَقَامًا مَحْمُودَ الَّذِي وَعَدْتَهُ۔ترجمہ : اے اس کامل دعا اور قائم رہنے والی عبادت کے خدا ! محمد (ع) کو کامیاب ذریعہ اعلیٰ فضیلت اور بلند درجہ عطا فرما اور تو نے جس مقام محمود کا ان سے وعدہ کیا ہے اس پر آپ کو معبوث فرما۔لیکن مشہور دعا یہ ہے جو حدیث کی کسی مستند کتاب میں درج نہیں : اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَوةِ الْقَائِمَة آتِ مُحَمَّدَ نِ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِيعَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودَ بِالَّذِى وَعَدتَهُ وَاجْعَلْنَا فِي شَفَاعَتِهِ يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ۔ترجمہ : اے اس کامل دعا اور قائم رہنے والی عبادت کے خدا ! بخاری کتاب الاذان باب الدعا عند النداء بخاری کتاب الاذان باب الدعا عند النداء شرح السنة لامام البغوى محمد (ﷺ) کو کامیاب ذریعہ اعلیٰ فضیلت اور بلند درجہ عطا فرما اور تو نے جس مقام محمود کا ان سے وعدہ کیا ہے اس پر آپ کو معبوث فرما اور ہمیں قیامت کے دن آپ کی شفاعت کا مورد بنا یقیناً تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔اقامت : یہ اطلاع کرنے کے لئے کہ اب بالکل نماز کھڑی ہونے لگی ہے اور امام نماز پڑھانے کے لئے مصلی پر قبلہ رخ کھڑا ہو گیا ہے اقامت کہی جاتی ہے۔اقامت تیز روی سے جلدی جلدی کہی جائے۔اقامت کے الفاظ یہ ہیں:۔الله اكبر۔اللهُ اَكْبَرِ۔اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ۔اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّهِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ۔قَدْ قَامَتِ الصَّلَوةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلوةُ۔اَللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ترجمہ : اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔میں گواہی دیتا ہوں کہ توحید کا یہ پیغام لانے والے محمد اللہ کے رسول ہیں۔چلے آؤ نماز کی طرف۔چلے آؤ نجات اور کامیابی کی طرف۔کھڑی ہوگئی نماز کھڑی ہو گئی نماز اللہ تعالیٰ سب۔بڑا ہے۔اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔نماز جمعہ ایک شہر اور اس کے مضافات میں رہنے والے مسلمان ہر ساتویں دن نہا دھو کر صاف ستھرے اور اجلے کپڑے پہن کر اور خوشبو لگا کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے جمع ہوتے ہیں۔اس مبارک دن کو جمعہ کہتے ہیں۔جو ایک طرح سے مسلمانوں کی عید کا