نماز مع ترجمہ اور ضروری مسائل — Page 19
34 33 33 نماز کی اقسام اور ان کی رکعات اللہ تعالیٰ نے جو نماز مقرر کی ہے اس کی چار قسمیں ہیں:۔ا۔فرض ۲۔واجب ۳۔سنت اور ۴ نفل فرض نماز : پانچ نمازیں فرض ہیں۔نہر کی دو رکعت۔ظہر کی چار رکعت۔عصر کی چار رکعت۔مغرب کی تین رکعت اور عشاء کی چار رکعت۔ان میں سے اگر کوئی نماز سہوارہ جائے تو اس کی قضاء ضروری ہوگی۔اور اگر کوئی عمد ا چھوڑ دے تو وہ سخت گناہ گار ہوگا۔واجب نماز : وتر کی تین رکعت۔عید الفطر اور عیدالاضحیہ ہر ایک کی دودو رکعت۔طواف بیت اللہ کی دو رکعت۔ان میں سے اگر کوئی عمداً چھوڑ دے تو وہ گناہگار ہوگا۔البتہ اگر سہوار ہ جائے تو قضاء ضروری نہیں ہوگی۔نذر مانی ہوئی نماز کا ادا کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔سنت نماز : فرض نماز کے علاوہ جو نماز آنحضرت ﷺ نے بالعموم پڑھی ہے اور جس کا احادیث میں ذکر موجود ہے۔اس نماز کو سنت کہتے ہیں۔یعنی صلى الله حضور ﷺ کے طریق اور آپ کی روش پر چلتے ہوئے یہ نماز پڑھنا۔اس کا بہت بڑا ثواب ہے۔تارک السنت قابل سرزنش ہے۔سنت نماز یہ ہے۔فجر کی دوسنتیں فرض نماز سے پہلے پڑھی جاتی ہیں اور اگر کوئی شخص جماعت میں شامل ہو جائے یا کسی اور وجہ سے فرضوں سے پہلے نہ پڑھ سکے تو فرضوں کے معا بعد پڑھ لے کیونکہ ان کے ادا کرنے کی بہت تاکید بیان ہوئی ہے۔• ظہر کی نماز فرض سے پہلے چار رکعت اور فرضوں کے بعد دورکعت۔مغرب اور عشاء کے فرضوں کے بعد دو دو رکعت نما ز سنت ہے۔نفل نماز : اس نماز کے پڑھنے سے ثواب ملتا ہے۔قرب الہی میں ترقی نصیب ہوتی ہے۔تاہم اگر کوئی یہ نماز نہ پڑھے تو کوئی گناہ نہیں ہوتا۔مندرجہ ذیل نمازیں نفل ہیں۔تہجد کی آٹھ رکعت۔عصر کی نماز سے پہلے چار رکعت۔ظہر اور مغرب کی دو سنتوں کے بعد دو دو رکعت۔اشراق یعنی چاشت کی چار رکعت تحیۃ الوضوء اور تحیة المسجد ( یعنی وضو کے بعد یا مسجد میں داخل ہونے پر دورکعت نماز پڑھنا ) استخارہ (یعنی طلب خیر کیلئے دو رکعت نماز ) دو رکعت تحیۃ الشکر خوشی کے موقع کے مطابق دو رکعت نماز نفل موجب ثواب و برکت ہے۔اس کے علاوہ اوقات مکروہہ کے سوا جب موقع ملے اور دل کرے دو نفل نماز پڑھنا باعث ثواب ہے۔نوافل اصولاً گھر میں پڑھنے چاہئیں۔اس سے ثواب بڑھ جاتا ہے۔سنن اور نوافل فرائض کی تکمیل کرتے ہیں۔یعنی فرائض کی ادائیگی میں اگر کوئی غلطی یا کمی رہ گئی ہو تو اس کی تلافی سنن اور نوافل سے ہو جاتی ہے۔نیز نوافل ایمان کے استحکام کا بھی موجب بنتے ہیں۔