نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 82 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 82

82 گزارہ نہیں ہوسکتا۔ایک حرام خور کہتا ہے کہ بغیر حرام خوری کے گزارہ نہیں ہوسکتا جب ہر ایک حرام گزارہ کیلئے اُنہوں نے حلال کرلیا تو پوچھو کہ خدا کیا رہا ؟ اور تم نے خدا کے واسطے کیا کیا ؟ ان سب باتوں کو چھوڑ نا موت ہے جو بیعت کر کے اس موت کو اختیار نہیں کرتا تو پھر یہ شکایت نہ کرے کہ مجھے بیعت سے فائدہ نہیں ہوا۔جب ایک انسان ایک طبیب کے پاس جاتا ہے تو جو پر ہیز وہ بتلاتا ہے اگر اسے نہیں کرتا تو کب شفا پا سکتا ہے لیکن اگر وہ کرے گا تو یوما فیوما ترقی کرے گا۔یہی اُصول یہاں بھی ہے۔( ملفوظات جلد سوم ، ص 457 تا 458) نماز کو رسم اور عادت کے رنگ میں پڑھنا مفید نہیں مرف ظاہری اعمال سے جو رسم اور عادت کے رنگ میں کیسے جاتے ہیں کچھ نہیں بنتا۔اس سے کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ میں نماز کی تحقیر کرتا ہوں۔وہ نماز جس کا ذکر قرآن میں ہے اور وہ معراج ہے بھلا ان نمازیوں سے کوئی پوچھے تو سہی کہ ان کو سورۃ فاتحہ کے معنی بھی آتے ہیں۔پچاس پچاس برس کے نمازی ملیں گے مگر نماز کا مطلب اور حقیقت کو چھو تو اکثر بے خبر ہوں گے حالانکہ تمام دنیوی علوم ان علوم کے سامنے بیچ ہیں۔