نماز عبادت کا مغز ہے — Page 81
81 باب X نماز اصل میں دُعا کیلئے ہے کہ ہر مقام پر دُعا کرے نماز اصل میں دُعا کیلئے ہے کہ ہر ایک مقام پر دُعا کرے، لیکن جو شخص سو یا ہوا نماز ادا کرتا ہے کہ اُسے اس کی خبر ہی نہیں ہوتی تو وہ اصل میں نماز نہیں جیسے دیکھا جاتا ہے کہ بعض لوگ پچاس پچاس سال نماز پڑھتے ہیں لیکن ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا حالانکہ نماز وہ شئے ہے کہ جس سے پانچ دن میں روحانیت حاصل ہو جاتی ہے۔بعض نمازیوں پر خدا تعالیٰ نے لعنت بھیجی ہے جیسے فرماتا ہے۔فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ (الماعون : 5) ویل کے معنی لعنت کے بھی ہوتے ہیں۔پس چاہیے کہ ادا ئیگی نماز میں انسان سُست نہ ہو اور نہ غافل ہو۔ہماری جماعت اگر جماعت بننا چاہتی ہے تو اُسے چاہیے کہ ایک موت اختیار کرے۔نفسانی امور اور نفسانی اغراض سے بچے اور اللہ تعالیٰ کو سب شئے پر مقدم رکھے۔بہت سی ریا کاریوں اور بیہودہ باتوں سے انسان تباہ ہو جاتا ہے۔پوچھا جاوے تو لوگ کہتے ہیں کہ برادری کے بغیر