نماز عبادت کا مغز ہے — Page 71
71 لے جاوے تو خدا تعالیٰ اس کے اوپر دوزخ کی آگ حرام کرتا ہے اور بہشت ان کو ملے گا جو اللہ تعالیٰ کے حضور میں حصولِ ایمان کے لیے روتے ہیں مگر یہ لوگ جب روتے ہیں تو دنیا کے لیے روتے ہیں پس اللہ تعالیٰ اُن کو بُھلا دے گا۔اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاذَ كُرُونِي أَذْكُرُحم (البقرة : 153) تم مجھے کو یاد رکھو میں تم کو یاد رکھوں گا یعنی آرام اور خوشحالی کے وقت تم مجھ کو یاد رکھو اور میرا قرب حاصل کرو تا کہ مصیبت میں میں تم کو یاد رکھوں۔یہ ضرور یاد رکھنا چاہئے کہ مصیبت کا شریک کوئی نہیں ہوسکتا۔اگر انسان اپنے ایمان کو صاف کر کے اور دروازہ بند کر کے رووے بشرطیکہ پہلے ایمان صاف ہو تو وہ ہرگز بے نصیب اور نامراد نہ ہوگا۔( ملفوظات جلد سوم،ص 378) بُرائیوں سے بچنے کے واسطے خدا تعالیٰ سے دُعا کرو نماز کوئی ایسی ویسی شئے نہیں ہے بلکہ یہ وہ شئے ہے جس میں اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيم۔۔۔۔۔۔۔الخ (الفاتحه : 4) جیسی دُعا کی جاتی ہے۔اس دُعا میں بتلایا گیا ہے کہ جو لوگ کرے کام کرتے ہیں ان پر دنیا میں خدا تعالیٰ کا غضب آتا