نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 70 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 70

70 قبولیت دعا کی کنجی ہمارے غالب آنے کے ہتھیار استغفار۔توبہ۔دینی علوم کی واقفیت خدا تعالیٰ کی عظمت کو مد نظر رکھنا اور پانچوں وقت کی نمازوں کو ادا کرنا ہیں۔نماز دُعا کی قبولیت کی کنجی ہے جب نماز پڑھو تو اسمیں دعا کرو اور غفلت نہ کرو اور ہر ایک بدی سے خواہ وہ حقوق الہی کے متعلق ہو خواہ حقوق العباد کے متعلق ہو۔بچو۔( ملفوظات جلد سوم ،ص221-222) ایک حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی میرے پیچھے نماز ایک مرتبہ پڑھ لیوے تو وہ بخشا جاتا ہے۔اس کا حاصل مطلب یہ ہے کہ جو لوگ کو نــوامع الصادقین کے مصداق ہو کر نماز کو آپ کے پیچھے ادا کرتے ہیں تو وہ بخشے جاتے ہیں۔اصل میں لوگ نماز میں دنیا کے رونے روتے رہتے ہیں۔اور جو اصل مقصود نماز کا قرب الی اللہ اور ایمان کا سلامت لے جانا ہے اس کی فکر ہی نہیں حالانکہ ایمان سلامت لے جانا بہت بڑا معاملہ ہے حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب انسان اس واسطے روتا ہے کہ مجھے کو با ایمان اللہ تعالیٰ دنیا سے