نماز عبادت کا مغز ہے — Page 243
243 اذان کے وقت کوئی اور نیکی کا کام کرنا ایک شخص اپنا مضمون ، اشتہار دربارہ طاعون سُنا رہا تھا۔اذان ہونے لگی وہ چپ ہو گیا۔فرمایا: وو ” پڑھتے جاؤ۔اذان کے وقت پڑھنا جائز ہے“ ( ملفوظات جلد دوم ،ص203) پیشہ ور نماز پڑھانے والے کے پیچھے نماز درست نہیں میرے نزدیک جو لوگ پیشہ کے طور پر نماز پڑھاتے ہیں۔ان کے پیچھے نماز درست نہیں وہ اپنی جمعرات کی روٹیوں یا تنخواہ کے خیال سے نماز پڑھاتے ہیں اگر نہ ملے تو چھوڑ دیں معاش اگر نیک نیتی کے ساتھ حاصل کی جائے تو عبات ہی ہے۔جب آدمی کسی کام کے ساتھ موافقت کرے اور پکا ارادہ کرے تو تکلیف نہیں ہوتی وہ سہل ہو جاتا ہے۔تنخواہ دار امام الصلوة ( ملفوظات جلد دوم ، ص 628 ) ایک مخلص اور معزز خادم نے عرض کی کہ حضور میرے والد صاحب نے ایک مسجد بنائی تھی وہاں جو امام ہے اس کو کچھ