نماز عبادت کا مغز ہے — Page 231
231 نماز کا اخلاص سے تعلق فرمایا: ”نماز دعا اور اخلاص کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔مومن کے ساتھ کینہ جمع نہیں ہوتا۔متقی کے سوا دوسرے کے پیچھے نماز کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔( ملفوظات جلد اوّل، ص 456) غیروں کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کی حکمت اپنی جماعت کا غیر کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کے متعلق ذکر تھا۔آپ نے فرمایا: صبر کرو اور اپنی جماعت کے غیر کے پیچھے نماز مت پڑھو۔بہتری اور نیکی اسی میں ہے اور اسی میں تمہاری نصرت اور فتح عظیم ہے اور یہی اس جماعت کی ترقی کا موجب ہے۔دیکھو دنیا میں روٹھے ہوئے اور ایک دوسرے سے ناراض ہونے والے بھی اپنے دشمن کو چار دن منہ نہیں لگاتے اور تمہاری ناراضگی اور روٹھنا تو خدا کیلئے ہے۔تم اگر ان میں رلے ملے رہے تو خدا تعالی جو خاص نظر تم پر رکھتا ہے، وہ نہیں رکھے گا۔پاک جماعت جب الگ ہو تو پھر اس میں ترقی ہوتی ہے“۔( ملفوظات جلد اوّل ،ص545)