نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 232 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 232

232 غیروں کے پیچھے نماز سید عبداللہ صاحب عرب نے سوال کیا کہ میں اپنے ملک عرب میں جاتا ہوں وہاں میں ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں۔فرمایا: "مصدقین کے سوا کسی کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔عرب صاحب نے عرض کیا وہ لوگ حضور کے حالا سے واقف نہیں ہیں اور ان کو تبلیغ نہیں ہوئی۔فرمایا: ان کو پہلے تبلیغ کر دینا پھر یا وہ مصدق ہو جائیں گے یا مکذب" عرب صاحب نے عرض کیا کہ ہمارے ملک کے لوگ بہت سخت ہیں اور ہماری قوم شیعہ ہے۔فرمایا: ”تم خدا کے بنو۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ جس کا معاملہ صاف ہو جائے۔اللہ تعالیٰ آپ اس کا متولی اور متکفل ہو جاتا ہے۔( ملفوظات جلد اوّل ،ص 541) یا کسی نے سوال کیا کہ جو لوگ آپ کے مرید نہیں، ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے آپ نے اپنے مریدوں کو کیوں منع فرمایا