نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 214 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 214

214 روز دیکھنا چاہیے کہ جو حق دُعاؤں کا تھا وہ ادا کیا ہے کہ نہیں۔نماز کی ظاہری صورت پر اکتفا کرنا نادانی ہے۔اکثر لوگ رسمی نماز ادا کرتے ہیں اور بہت جلدی کرتے ہیں جیسے ایک ناواجب ٹیکس لگا ہوا ہے۔جلدی گلے سے اتر جاوے۔بعض لوگ نماز تو جلدی پڑھ لیتے ہیں لیکن اس کے بعد دعا اس قدر لمبی مانگتے ہیں کہ نماز کے وقت سے دُگنا تگنا وقت لے لیتے ہیں حالانکہ نماز تو خود دُعا ہے جس کو یہ نصیب نہیں ہے کہ نماز میں دُعا کرے اس کی نماز ہی نہیں۔چاہیے کہ اپنی نماز کو دُعا سے مثل کھانے اور سرد پانی کے لذیذ اور مزیدار کر لو ایسا نہ ہو کہ اس پر ویل ہو۔( ملفوظات جلد سوم ، ص 591-592) نماز کے بعد دُعا یا نہیں؟ سوال ہوا کہ نماز کے بعد دُعا کرنا سُنت اسلام میں ہے فرمایا: ہم انکار نہیں کرتے۔آنحضرت ﷺ نے دعا مانگی ہوگی مگر ساری نماز دعا ہی ہے اور آج کل دیکھا جاتا ہے کہ لوگ نماز کو جلدی جلدی ادا کر کے گلے سے اتارتے ہیں۔پھر