نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 184 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 184

184 دعا کے آداب باب XXI مجھو قرآن شریف کو پڑھو اور خدا سے کبھی نا اُمید نہ ہو۔مومن خدا سے کبھی مایوس نہیں ہوتا۔یہ کافروں کی عادت میں داخل ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے مایوس ہو جاتے ہیں۔ہمارا خدا عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ خدا ہے۔قرآن شریف کا ترجمہ بھی پڑھو اور نمازوں کو سنوار سنوار کر پڑھو اور اس کا مطلب بھی اپنی زبان میں بھی دُعائیں کرلو۔قرآن شریف کو ایک معمولی کتاب سمجھ کر نہ پڑھو، بلکہ اُس کو خدا تعالیٰ کا کلام سمجھ کر پڑھو، نماز کو اسی طرح پڑھو جس طرح رسول اللہ ﷺ پڑھتے تھے البتہ اپنی حاجتوں اور مطالب کو مسنون اذکار کے بعد اپنی زبان میں بیشک ادا کرو اور خدا تعالیٰ سے مانگو اس میں کوئی حرج نہیں اس سے نماز ہرگز ضائع نہیں ہوتی۔آجکل لوگوں نے نماز کو خراب کر رکھا ہے۔نمازیں کیا پڑھتے ہیں ٹکریں مارتے ہیں۔نماز تو بہت جلد جلد مُرغ کی طرح ٹھونکیں مار کر پڑھ لیتے ہیں اور