نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 183 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 183

183 اگر سچی محبت ہو تو خدا تعالی بہت دُعائیں سنتا ہے۔اور تائیدیں کرتا ہے۔لیکن شرط یہی ہے کہ محبت اور اخلاص خدا تعالیٰ سے ہو۔محبت ایک ایسی شئے ہے کہ انسان کی سفلی زندگی کو جلا کر ایک نیا اور مصفی انسان بنا دیتی ہے پھر وہ دیکھتا ہے جو پہلے نہیں دیکھتا تھا۔وہ وہ سنتا ہے جو پہلے نہیں سنتا تھا۔نماز کی روزہ پر فضیلت فرمایا:۔( تفسير سورة البقرة بص 48) روزہ اور نماز ہر دو عبادتیں ہیں۔روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کا زور رُوح پر ہے۔نماز سے ایک سوز و گداز پیدا ہوتا ہے۔اس واسطے وہ افضل ہے۔روزے سے کشوف پیدا ہوتے ہیں مگر یہ کیفیت بعض دفعہ جو گیوں میں بھی پیدا ہوسکتی لیکن روحانی گدازش جو دُعاؤں سے پیدا ہوتی ہے اس ہے۔میں کوئی شامل نہیں۔( ملفوظات جلد چہارم ص 292 تا 293)