نماز اور اس کے آداب — Page 63
63 چلے آؤ نماز کی طرف چلے آؤ نماز کی طرف حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ چلے آؤ کامیابی کی طرف، چلے آؤ کامیابی (نجات) کی طرف الله اكبر الله اكبر اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔لا اله الا الله اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔صرف صبح کی اذان میں حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کے بعد درج ذیل کلمات زائد کہے جاتے ہیں (باقی ویسے ہی ہیں) الصَّلوةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ نماز نیند سے بہتر ہے الصَّلوةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوم نماز نیند سے بہتر ہے اذان کہنے کا طریق اذان با وضوء کہی جاتی ہے۔نماز با جماعت کے لیے اذان ضروری ہے لیکن اگر کسی مجبوری کی وجہ سے نہ کہی جاسکتی ہو تو پھر نماز با جماعت اذان کے بغیر ہی جائز ہے۔جب