نماز اور اس کے آداب — Page 64
64 اذان کا وقت ہو جائے تو مؤذن (اذان دینے والا ) کسی اونچی نمایاں جگہ پر قبلہ رخ کھڑا ہو جائے۔شہادت کی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال کر مذکورہ کلمات اذان بآواز بلند۔حَيَّ عَلَى الصَّلوة پر دونوں باراپنامن دائیں طرف اور حَيَّ عَلَى الفلاح پر بائیں طرف پھیرے۔مئوذن خوش الحان اور بلند آواز اور دینی مسائل سے واقفیت رکھنے والا ہو۔اذان سننے والے مئوذن کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ اذان کے کلمات دہراتے ہیں البتہ حَيَّ عَلَى الصَّلوة اور حَيَّ عَلَى الفلاح پر ہربار لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِي الْعَظِیمِ۔پڑھیں۔اذان ختم ہونے پر موذن اور اذان سننے والے مندرجہ ذیل دعائیں مانگیں۔(١) اَللّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلوة الْقَائِمَةِ اتِ مُحَمَّدَ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِيعَةَ وَابْعَثُهُ مَقَامًا مَّحْمُودَا الَّذِى وَعَدْتَهُ وَاجْعَلْنَا فِي شَفَاعَتِهِ يَوْمَ الْقِيمَةِ