نماز اور اس کے آداب — Page 62
62 کرنے اور مسلمانوں کو جمع کرنے کے لیے جو کلمات بلند آواز سے ادا کئے جاتے ہیں انہیں اذان کہا جاتا ہے۔اذان مدینہ منورہ میں ا ھ میں شروع ہوئی۔پانچ وقت نمازوں کے اوقات سے پہلے اذان دی جاتی ہے۔اس کے کلمات مندرجہ ذیل ہیں۔اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔أَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ) کے سوا کوئی معبود نہیں۔اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا الله میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ) کے سوا کوئی معبود نہیں۔اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ