نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 37 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 37

37 كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔اَللّهُمَّ بَاركَ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وَعَلَى الإِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مُّجِيدٌ ترجمہ :۔اے اللہ! محمد پر اپنے فضل اور رحمتیں نازل کر اور تمام ان لوگوں پر جومحمد ﷺ سے تعلق رکھتے ہیں جس طرح تو نے ابراہیم پر اور ابراہیم سے تعلق رکھنے والوں پر فضل اور رحمت نازل کی تھی یقینا تو بے انتہا خو بیوں والا بڑی شان والا ہے۔اے اللہ محمد پر اپنی برکتیں نازل کر اور ان پر بھی جو آپ سے تعلق رکھتے ہیں۔جس طرح تو نے ابراہیم پر اور اس سے تعلق رکھنے والوں پر برکتیں نازل کی تھیں۔یقیناً تو بے انتہا خو بیوں والا بڑی شان والا ہے۔چند دعائیں تشہد اور درود کے بعد بعض دعائیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں پڑھتا ہے مثلاً۔اَللّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ 1