نماز اور اس کے آداب — Page 36
36 أَشْهَدُانْ لا إِله إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدٌ اعْبُدُهُ وَرَسُولُهُ یعنی تمام کلمات جو تعظیم کے لیے انسان کی زبان سے نکل سکتے ہیں اور تمام وہ عبادات جو انسان بجالا سکتا ہے اور تمام وہ مالی قربانیاں جو کسی پاک ذات کے لیے پیش کی جاسکتی ہیں خدا تعالیٰ کا ہی حق ہے۔اس کے سوا کوئی اور ہستی ان کی مستحق نہیں اور اے نبی ! تجھ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی نازل ہو اور اللہ تعالیٰ کا رحم تجھ پر اتر تا رہے اور اس کی برکتوں سے تو حصہ پاتا رہے اور ہم پر جو اس نماز میں شامل ہیں اور اللہ کے تمام نیک بندے جو پہلے گزر چکے ہیں یا اس وقت موجود ہیں یا آئندہ آنے والے ہیں ان سب پر بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے سلامتی نازل ہو اور یہ کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور یہ کہ محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔“ درود ( سنن نسائی کتاب التطلیق ) اگر نماز صرف دو رکعت کی ہے (جیسا کہ فجر کی نماز ہے ) تو یہ اس کا آخری قعدہ ہے۔اس لیے وہ تشہد کے بعد درود شریف پڑھتا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدِ