نماز اور اس کے آداب — Page 38
38 وَاَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعِجُزِ وَالْكَسْلِ وَاَعُوذُبِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَاَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهُرِ الرِّجَالِ (ابوداؤد کتاب الصلوة ) ترجمہ: ”اے میرے رب میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔اس سے کہ مجھے کوئی گھبرا دینے والی مصیبت پہنچے یا مجھے غم فکر دبا لیں اور اے میرے رب میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں وہ سامان کھو بیٹھوں جن سے میری زندگی کے کام چلتے ہیں یا وہ طاقتیں میری جاتی رہیں جن کی مجھے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ضرورت ہے اور اس سے بھی پناہ چاہتا ہوں کہ میرے پاس ترقی میں مدد دینے والے سامان تو موجود ہوں یا ترقی میں مدد دینے والی طاقتیں تو مجھے حاصل ہوں مگر ان کے استعمال سے میں سستی اور کاہلی کا شکار ہو جاؤں۔اور اے میرے رب میں تیری پناہ چاہتا ہوں بزدلی اور بخل کی اخلاقی امراض سے اور اے میرے رب اس بارہ میں بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ مجھے قرض دبا لے۔۔۔۔۔اس سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ ایسے انسان مجھ پر مسلط ہو جا ئیں جو میرے حقوق کو تلف کریں۔“ ( تفسیر کبیر سورۃ البقره صفحه ۱۱۲)