نماز اور اس کے آداب — Page 35
35 لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ ه وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدَه ترجمہ :۔میں اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ) ہوں۔تو کہتا چلا جاء اللہ ایک ہے جس کے سب محتاج ہیں اور وہ کسی کا محتاج نہیں ہے ) نہ اس نے کسی کو جنا ہے اور نہ وہ جنا گیا ہے اور اس کی صفات میں اسکا کوئی بھی شریک کار نہیں۔دوسری رکعت مکمل کرنے پر وہ اس طرح بیٹھ جاتا ہے۔جس طرح پہلے اور دوسرے سجدہ کے درمیان بیٹھا تھا۔اسے قعدہ کہتے ہیں اور تشہد پڑھتا ہے جو کہ یہ ہے۔تشهد اَلتَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّلِحِينَ