نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 20 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 20

20 بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ مِّنْهُ مَا يُرِيدُ اللهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ حَرَجٍ وَلكِن يُرِيدُ لِيُظْهِرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (سورۃ المائدہ:۷) ترجمہ: اے ایماندار و جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے منہ (بھی) اور کہنیوں تک اپنے ہاتھ ( بھی ) دھولیا کرو اور اپنے سروں کا مسح کیا کرو اور ٹخنوں تک اپنے پاؤں (بھی دھو لیا کرو) اور اگر تم جیسی ہو تو تنہا لیا کرو، اور اگر تم بیمار ہو) یا سفر ( کی حالت ) میں ہو (اور تم جنبی ہو ) یا تم میں سے کوئی (شخص) جائے ضرور سے آئے یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی کا قصد کرو اور اس سے ( کچھ مٹی لے کر ) اپنے مونہوں اور اپنے ہاتھوں کو لو۔اللہ تم پر کسی قسم کی تنگی نہیں کرنا چاہتا ہاں وہ تمہیں پاک کرنا اور تم پر اپنے احسان کو پورا کرنا چاہتا ہے تاکہ تم شکر کرو۔طریق وضو (تفسیر صغیر) وضو شروع کرتے وقت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پڑھا جاتا ہے سب سے پہلے تین بار ہاتھ دھوئے جاتے ہیں۔اس کے بعد تین بار کلی کر کے منہ صاف کیا جاتا ہے اور تین بار نتھنوں سے پانی اوپر کی طرف کھینچ کر ناک صاف کیا جاتا ہے۔اس کے بعد