نماز اور اس کے آداب — Page 21
21 تین بار منہ دھویا جاتا ہے۔پھر تین بار کہنیوں تک ، کہنیوں کو شامل کرتے ہوئے دونوں بازو دھوئے جاتے ہیں۔اس کے بعد ہاتھ گیلے کر کے سر کے بالوں پر ایک ثلث سے دو ثلث تک مسح کیا جاتا ہے۔اور پھر انگوٹھے کے پاس کی انگلی سے کانوں کے سوراخوں کو گیلا کیا جاتا ہے۔اور انگوٹھوں کو کانوں کی پشت پر پھیرایا جاتا ہے تا کہ کان کی پشت بھی گیلی ہو جائے۔اس کے بعد تین بار دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے جاتے ہیں۔(بخاری کتاب الوضو باب الوضوء ) ہاتھوں ، بازوؤں اور پاؤں کے دھونے میں ترتیب یہ رکھی جاتی ہے کہ دائیں طرف پہلے دھوئی جائے اور بائیں طرف بعد میں۔(نسائی کتاب الوضوء ) وضو کے بعد کی دعا (۲) عن عمر بن الخطاب رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من توضأ فاحسن الوضوء ثم قال اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله اللهم اجعلني من