نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 18 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 18

کو جہنم کا ایند صن اور ہمارے آباؤ اجداد کو عقل سے دوری تیار ہے ہیں۔اب اگر تم محمدؐ کو نہیں روک سکتے اور نہ ہی اس کی حمایت چھوڑتے ہو تو تم عبور مقابلہ کریں گے۔تاکہ ہم دونوں میں سے ایک ختم ہو جائے۔بچہ۔حضرت ابو طالب تو پریشان ہو گئے ہوں گے۔ماں۔وہ واقعی خوف زدہ ہو گئے۔انہوں نے پیارے آقا کو بلایا اور ساری بات بتائی۔بڑے پیار سے کہا۔دیکھو بچے میں تجھے خیر خواہی سے کہتا ہوں۔کہ تو ایسی باتوں سے باز آجیا، کیوں اُن کے معبودوں ، بزرگوں اور خود ان کو سخت باتیں کہتا ہے۔یہ لوگ سخت غصہ میں ہیں۔تجھے ہلاک کر دیں گے میں ساری قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔بچہ۔پیارے آقا نے کیا جواب دیا۔ماں۔آپ سمجھ گئے کہ پیارے چھا بھی مخالفت سے خوفزدہ ہیں۔اور یہ سہارا بھی شاید ختم ہو جائے۔لیکن بڑے اطمینان سے جواب دیا۔یہ سب باتیں میں نہیں بلکہ خدا کہ رہا ہے۔اور ان کو اپنی باتوں سے روکنے کے لئے تو مجھے بھی گیا ہے۔میں مرنا پسند کر لوں گا مگر اس کام سے نہیں رک سکتا۔میری زندگی وقف ہے۔یہ لوگ اگر میرے ایک ہاتھ پہ چاند اور دوسرے پر سورج رکھ دیں تب بھی میں اپنے مشن کو نہیں چھوڑ سکتا۔آپ بے شک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔یا تو میں اس راہ میں مارا جاؤں گا یا جو خدا چاہتا ہے پورا ہو گا۔آپ کے چہرے پر اُس وقت سچائی کا نور تھا۔اور آواز بہتر گئی تھی۔