نبوت سے ہجرت تک — Page 13
ماں۔اللہ پاک نے اپنے پیارے رسول کے لئے کامیابی اور فتح لکھی ہوئی تھی۔یہ تو اس لئے ہوتا ہے کہ اللہ پاک ان افراد کو زیادہ انعام دینے کے لئے چنتا ہے جو ایسی مشکلات میں نبی کی مدد کے لئے آگے آتے ہیں۔اُس کے بڑے درجے ہوتے ہیں۔اب آپ ہی دیکھ لیں ابتدائی ماننے والوں کو اللہ تعالیٰ نے کیسی عزت دی اس کھلے عام پیغام دینے اور دعوتوں میں بات کرنے سے کچھ کچھ تعارف تو ہو گیا۔اب لوگ آپ کے پاس یہ جاننے کے لئے آنے لگے کہ آخر آپ کون سا نیا دین لائے ہیں۔آپ نے ایک گھر کو اپنا مرکز بنا لیا۔وہاں اکٹھے نمازیں پڑھتے۔ملاقات کرتے۔اسلام کا پیغام دیتے۔بچہ۔یہ گھر کی خوش نصیب کا تھا۔ماں۔ایک نے مسلمان ارقم بن ارقم کا گھر تھا۔صفا پہاڑی کے دامن نہیں تھا۔تاریخ میں اسی وجہ سے اس گھر کو بیت الاسلام، اسلام کا گھر کہا جاتا ہے۔یہ گھر تین سال تک اسلام کا مرکز بنا رہا ہے یعنی نبوت کے چوتھے سال سے چھٹے سال کے آخر تک۔بچہ۔اس گھر میں ایمان لانے والے بعض خوش نصیبوں کے نام بتائیے۔ماں۔حضرت مصعب بن عمیر احضرت عمر فاروق کے بڑے بھائی حضرت زید بن خطاب حضرت خدیجہ کے ایک عزیز حضرت عبداللہ ابن مکتوم یہ نابینا تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چازاد بھائی حضرت جعفر بن ابی طالب تاریخ میں لکھا ہے کہ ان کی شکل اور عادتیں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت ملتی تھیں۔