مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 176
176 سب کو علم ہے کہ حضرت شاہ ولی اللہ کارل مارکس کی پیدائش سے 58 سال پہلے فوت ہوئے۔ان کے قول کے مطابق رسول کریم صلی یکم کی بعثت کا مقصد یہ تھا کہ امراء اور سلاطین کی لوٹ کھسوٹ سے عوام کو بچایا جائے۔قیصر و کسریٰ کو اور ان کے سرمایا دارانہ نظام اور امیرانہ رسم و رواج کو برباد کیا جائے اور لوگوں کو امتیازی زندگی بسر کرنے سے منع کیا جائے (حجۃ اللہ البالغہ 64) گو یا نظام اسلامی کو چلانا اور امر ا اور سلاطین کی لوٹ کھسوٹ سے لوگوں کو بچانا پیغمبر (صلی للی ) کا مشن تھا۔پس اگر محمد علی جناح اسلام کے اقتصادی اور سیاسی نظام کے خلاف کسی سرمایہ داری کے نظام کو چلائے تو نفع کیا ؟ اور اگر جواہر لعل اور گاندھی، خلفائے راشدین کی پیروی میں سوسائٹی میں نابرابری کے سارے نقوش کو مٹائے چلے جائیں تو بطور مسلمان کے ہمیں نقصان کیا۔“ کانگرس اور برطانوی ایجنٹ ہونے کا الزام 4" چوہدری افضل حق صاحب نے ” تاریخ احرار میں کا نگر سی مسلمانوں کے خبث باطن اور کمینہ فطرت کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے اپنا تجربہ بیان کیا ہے کہ۔کانگر سی مسلمان کا ذہن بے حد متلک اور متشدد ہے۔1935ء سے تو لوگوں کو سی آئی ڈی اور انگریز کے ایجنٹ کا الزام لگانا عام تھا۔کا نگر سی مسلمان اپنے دعویٰ اور عمل میں مخلص ہوتے ہیں مگر وہ دوسروں کو ہمیشہ بد عقل اور دوسروں کا آلہ کار سمجھتے ہیں۔۔۔۔جھوٹی خبروں کے اصرار اور تکرار کو بھی پروپیگنڈے کے فن کا اہم جز و قیاس کیا جاتا ہے۔انسان کچھ وقت کے لئے دروغ بے فروغ کو بھی سچائی کی جان سمجھنے لگ جاتا ہے۔بعض وقت تو دوسروں کے کہے بے وقوف سمجھ کر اپنی پگڑی میں ہاتھی ٹولنے لگ جاتا ہے کیونکہ معتبر راوی کہہ دیتا ہے کہ بھلے مانس تیری پگڑی میں ہاتھی ہے۔کانگرسی مسلمانوں نے بھی بعض کے کان میں یہی پھونک دیا کہ بھیا 5" مسلمانو احرار انگریز کے ایجنٹ ہیں۔یہ ریاست (کشمیر) سے گلگت دلا رہے ہیں۔“5 کانگرسی مسلمانوں کی یہ سوشلسٹ گالی احرار کے انقلابی رہنما احمدیت اور پاکستان دونوں کے خلاف معرکہ آزمائی میں بے شمار مرتبہ استعمال کر چکے ہیں اور اب تک کر رہے ہیں۔کیونکہ گوئبلز کے فن پر اپیگنڈا کی اصل جان یہی ہے۔