پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 8
پُر کیف عالم تصور کا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشعار رحم کرتا ہے وہ سب پر تو بھی اس پر رحم کر ہے لوگوں کی تو کر اس کی دوا وہ دوا کرتا وہ 8 ہ کرم کرتا ہے خلقت پر تو کر اس پر کرم کیونکہ ہے تو سب سے بڑھ کر باحیا و باوفا دشمنان دین کو ہم پر نہ کرنا خندہ زن مستعد ہیں حملہ کرنے کے لئے جو بے حیا حیات ناصر صفحه ۹۶ مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اشاعت قادیان دسمبر ۱۹۲۷ء) حضرت قاضی محمد ظہور الدین اکمل صاحب گولیکی (سال بیعت ۱۸۹۷ء۔معاون خصوصی اخبار "بدر" قادیان بزمانه مسیح موعود و خلافت اولی۔آپ کا دیوان ” نغمہ اکمل “ کے نام سے شائع شدہ ہے۔پہلی فقہ احمد یہ بنام "سنت احمدیہ آپ ہی کے قلم سے نکلی جس پر حضرت خلیفہ اول نے یہ رائے تحریر فرمائی کہ کتاب ہر ایک پہلو سے مجھے پسند ہے۔جزى الله المصنف آمین۔تاریخ اشاعت اپریل ۱۹۱۰) بڑا قدیر ہے پروردگا یہ نور الدین بنایا قبلہ عالم دیار نور الدین جو دیکھنا ہو کسی نے صحابہ کیسے تھے وہ آکے دیکھ لے لیل ونہار نور الدین انقطاع و تبتل پھر اس زمانہ میں ہے خاص حصہ با اختیار نور الدین ہر ایک کام میں سنت کا متبع رہنا یہی شعار یہی ہے دثار نور الدین