پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت

by Other Authors

Page 7 of 49

پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 7

پُرکیف عالم تصور کا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشعار 7 نے کبھی نہیں دیکھا ہو گا۔اسی مسحور کن فضا میں سٹیج سے میر مجلس کی طرف سے اعلان کیا گیا که شعر وسخن کی مبارک محفل کا آغاز ہوتا ہے ہر کلام میجز نظام کو نہایت ادب اور گوش دل سے سماعت فرمائیے۔۔انتظام جماعت نوی نام اس کام کا خلافت ہے جو جماعت کہ ہو فنا فی الشیخ حقیقت وہی جماعت ہے ( بخار دل) حضرت سید میر ناصر نواب صاحب دہلوی نبیرہ حضرت خواجہ میر درد۔موعود اقوام عالم مرسل ربانی کے خسر اور حضرت سیدہ نصرت جہاں کے پاک باطن اور عالی پا یہ والد معظم ، جنہیں تین سو تیرہ اصحاب میں شمولیت کا اعزاز بھی حاصل تھا۔نمبر ۲۵ ضمیمہ انجام آتھم صفحہ ۴۱) وہ خلیفہ مجھ کو بخشا جس کی سیرت نیک ہے جو اشاعت دین کی کرتا ہے ہم میں دائما حامی سنت ہے جو اور حافظ قرآں ہے حاجی حرمین ہے امت کا جو ہے عابد و زاہد ہے ہم میں ہے مگر ہم سا نہیں ہم میں دنیا کی ملونی اس میں ہے نور و ضیا رہنما ناصر بیکس کی ہے یارب یہی تجھ سے دُعا آجکل بیمار ہے وہ اس کو دے جلدی شفا