مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 350 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 350

(۳۵۰) راغب مراد آبادی ۱۹۷۹ء دانائے طبیعات کے ڈاکٹر عبدالسلام اے ساجد رب الانام اے فرید عصر حاضر لائق صد احترام لوٹ کر آتا نہیں ہرگز وہ بے نیل مرام جانب منزل بڑھے اللہ کا لیکر جو نام آئینہ ہے دل تر ا۔تا بندہ تیری فکر ہے جادہ تحقیق انہیں شمعوں سے ہے روشن مدام شرط ہے انجام مقصد کیلئے اخلاص دل اور اسی کے ساتھ لازم ہے دعا بالالتزام رشک اک دنیا کو ہے تیرے علو فکر پر فتح نا دیدہ عناصر پر رقم ہے تیرے نام چیر کر ذرات کا دل۔تو نے ثابت کر دیا بزم آب و گل کا ، ان دو قوتوں سے ہے قوام تیری چشم حق نگر پر ہو گیا راز فاش رخ بدل دے گا عناصر کا جو اک دن لا کلام اشرف المخلوق ہے انساں یہ ساری قوتیں لا محالہ، آئیں گی اک دن اسی کے زیر دام اے گل گلزار پاکستان، متاع اہل حق تیری خوشبو سے معطر ہو گیا عالم تمام نوبل انعام اک علامت قدردانی کی تو ہے ایسے ہر انعام سے بالا ہے لیکن تیرا کام اہل مغرب ہی کریں گے تیری قدر و منزلت اہل مشرق میں نہیں پاتا یہ رسم اب تک میں عام اس بلندی سے تجھے کوئی گرا سکتا نہیں حق تعالٰی نے تجھے بخشا عجب ارفع مقام ہے جلو میں صرف حکمت ہی کی وہ خیر بشر ذکر ہے قرآن میں جس کی یہ حسن اہتمام خندہ زن ہے عشرت دنیا پر ان کی زندگی معمل تحقیق میں جن کے بسر ہوں صبح شام قطعہ تاریخ راغب کی طرف سے نذر ہے محورحمت، مردحق ہیں ، ڈاکٹر عبد السلام (۱۹۷۹ء)