مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 349
(۳۴۹) جناب آل احمد سرور (انڈیا) ذوق آگہی کے ہمارے دور میں مغرب کے علم و دانش سے بشر کو نور ملا۔زیست کو شعور ملا ہمارے دور میں مشرق کے مے فروشوں کو ملا تو بادہ دو شبینہ کا شبینہ کا سرور ملا سلام تجھ پہ تیرے ذوق آگہی کے طفیل دیار شرق کا دیدہ وری میں نام ہوا وہ کم طلب جو گریزاں تھا بزم عرفاں سے تیری کشش سے بالآخر شریک جام ہوا عمیق بحر کی موجوں سے کر کے سرگوشی فضا میں ہر نئے سورج سے ہم کلام ہوا یہ جستجو یہ متاع نظر ہی سب کچھ ہے یہ تازہ کاری زخم جگر ہی سب کچھ ہے سوال کرتے رہے تو جواب بھی ہونگے یہ سوز و ساز یہ سعی بشر ہی سب کچھ ہے