مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 351
(۳۵۱) ڈاکٹر پرویز پروازی ٹورنٹو کینیڈا ورہ طلب کا مسافر رہ طلب کا مسافر تھا اور یگانہ تھا گدائے عشق بہ انداز خسروانہ تھا اس احمدی سے تعلق برادرانہ تھا مرا سلام کا رشتہ بڑا پرانا تھا و شخص بو علی سینا تھا اس زمانہ کا وہ شخص دانش و حکمت کا اک خزانہ تھا وہ کائینات کے اسرار کھولنے والا غلام حکمت حکمت گر زمانہ تھا اسے وطن کی ہر اک چیز سے محبت تھی مگر وطن کا رویہ مخالفانہ تھا بس اس لئے ہی کہ وہ شخص احمدی کیوں تھا بس اسی لئے کہ عمل اس کا قادیا نہ تھا وہ بدنصیب نہیں جانتے کہ اس میں بھی زیاں خودا نکا تھا دوسرے کسی کا نہ تھا سلا دیا جسے مٹی میں ھم نے پچھلے پھر وہ ایک شخص نه تها پو را اک زمانه تها