مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 322 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 322

(۳۲۲) اعتراض کی گنجائش نکلتی ہے۔پرانے زمانے کے وزیر با تدبیر سیانے ہوا کرتے تھے۔اس نے اپنے بادشاہ کے طرف مشروب بڑھاتے ہوئے کہا: ایک بادشاہ کو ہی زیب دیتا ہے کہ وہ دوسرے بادشاہ کو مشروب پیش کرے It befits one King to present to another یہ دلچسپ واقعہ سنا کر سلام نے کہا آج میری بھی یہی کیفیت ہے۔مگر اس وزیر باتدبیر نے میرا مسئلہ حل کر دیا۔میں دعوت دیتا ہوں کہ جناب ڈائیر اک تشریف لائیں اور ہائیزن برگ کو متعارف کرائیں۔آئزک نیوٹن ایک دفعہ انڈا ابالنے کیلئے باورچی خانہ میں کھڑے تھے کہ اسی دوران ان کے کوئی دوست ملنے کیلئے آگئے۔وہ بھی باورچی خانہ میں چلے آئے۔پوچھا کیا کر رہے تھے؟ نیوٹن نے جواب دیا انڈا ابال رہا ہوں۔دوست نے بتایا کہ انڈا تو آپ کے ہاتھ میں ہے البتہ گھڑی پانی میں اہل رہی ہے نیوٹن نے فوراً گھٹڑی پانی سے نکال لی اور انڈا ڈال دیا ڈاکٹر سلام کے بچپن کے زمانہ میں آپ کی والدہ نے آپ کے سامنے کھانا لا کر رکھا آپ کتاب کے مطالعہ میں مصروف تھے اور کھانا بھی کھا رہے تھے اس دوران مرغی آپ کی روٹی اٹھا کر لے گئی تھوڑی دیر بعد والدہ نے دیکھا کہ روٹی تو مرغی کھا رہی ہے اور آپ مسلسل مطالعہ میں مصروف ہیں۔سید قاسم محمود (کراچی) نے بیان کیا: کراچی ائر پورٹ کے وی آئی پی روم میں میں پہلا شخص تھا جس نے آپ کا استقبال کیا۔وہ ہشاش بشاش اور تازہ دم لگ رہے تھے، صوفے پر بیٹھتے ہی انہوں نے جیب میں سے قرآن مجید نکالا۔میں نے سوچا کوئی سوال ذہن میں ابھرا ہوگا۔جس کی تائید یا تردید کے لئے قرآن سے مدد لی ہوگی۔اس کے بعد میرا حال پوچھا۔میں نے انگلش میں جواب دیا تو فرمایا: نہیں صاحب پنجابی یا اردو۔انگریزی بول بول کے جبڑے تھک جاتے ہیں۔