مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 191 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 191

(191) ۱۹۹۶ کو بعد نماز جمعہ مسجد فضل لندن میں جماعت احمدیہ کے چوتھے امام سیدنا حضرت اقدس میرزا طاہر احمد صاحب نور اللہ مرقدہ ) نے پڑھایا تھا۔حضور نے ان کے ماتھے پر اپنا دایاں دست مبارک رکھ کر چند۔ٹانے زیر لب دعا فرمائی تھی اور پھر تابوت کو کندھا دیا تھا۔نماز جنازہ اور آخری دیدار عام کی ساری کاروائی انٹرنیشنل احمد یہ ٹیلی ویژن MTA نے نئی حاصل کردہ گلوبل ہیم کے ذریعہ ساری دنیا میں براہ راست دکھائی۔۲۴ نومبر بروز اتوار ڈاکٹر سلام کا تابوت جماعت احمد یہ لاہور نے ائر پورٹ پر وصول کرنے کے بعد۔دال منکر۔میں آخری دیدار کیلئے رکھا جہاں ہزاروں سوگواروں نے آپ کا آخری دیدار کیا۔حمید نصر اللہ خاں امیر جماعت احمد یہ لاہور نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں چھ ہزار سے زائدہ احباب نے شمولیت کی۔۲۴ نومبر کی شام جنازہ ربوہ پہنچا جہاں رات گئے تک ہزاروں افراد نے آخری دیدار کیا۔۲۵ نومبر ۱۹۹۶ء بروز پیر صبح ساڑھے نو بجے صاحبزادہ منصور احمد۔امیر مقامی ربوہ دار بجرت نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں ۳۵۰۰۰ ہزار افراد نے شرکت کی۔گیارہ بجے بہشتی مقبرہ میں مرحوم کے بزرگ والدین کی قبروں کے پہلو میں دنیا کے اس عظیم انسان، پہلے نوبل انعام یافتہ مسلمان سائینسدان کے جسد خاکی کو لحد میں اتار دیا گیا۔تدفین کے بعد صاحبزادہ صاحب نے ہی اجتماعی دعا کروائی ، جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے پروانوں نے نیز غیر ممالک سے آنیوالے سوگواروں نے شرکت کی۔آپ کی عمر ستر سال، نو ماہ ، بائیس دن تھی۔۔۔اصل مضمون میں معمولی ردو بدل کی گئی ہے (مولف)۔۔۔