کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 47
وَلَمَّا يَدْخُلِ الإيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ (الحجرات : آيت ها) اعراب کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے توان سے کہد سے کر تم حقیقتہ ایمان نہیں ائے لیکن تم یہ کہا کہ و ہ ہم اسلام سے آئے کیونکہ ابھی ایمان تمہار سے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔لیکن افسوس کہ ان مولویوں کا یہ موقف نہیں بلکہ جن دوسرے فرقوں کو یہ کافر کہتے ہیں انہیں غیر سلم بینی کلیتہ اسلام سے خارج ہی سمجھتے ہیں۔احمدیوں کے ساتھ رعائتی سلوک لدھیانوی صاحب نے اپنی اس تقریریں یہ احسان بھی جتایا ہے کہ :۔ہم احمدیوں سے رعائتی سلوک کر رہے ہیں اور ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی " مٹا حیرت ہے مولوی صاحب کسی خطہ پاکستان پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ان مولوی صاحبان کی کوششوں کی وجہ سے تو ضیاء الحق ڈکٹیٹر نے جماعت پر یہ پابندیاں لگارکھی ہیں جن کی فہرست یہ ہے :- م اسلامی اصطلاحات کا استعمال نہیں کرسکتے مثلاً صحابی خلیفہ المومنین خلیفتہ اسلامی امیرالمونین رضی اللہ عنہ اہل بیت۔ام المومنین مسجد وغیرہ کے الفاظ استعمال نہیں کر سکتے۔اذان نہیں دے سکتے۔بالواسطہ یا بلا واسطہ مسلمان ہونا ظاہر نہیں کر سکتے۔م تبلیغ اور اپنے عقائد کا اظہار نہیں کر سکتے۔وغیرہ وغیرہ ایسی پابندیاں ہیں جن کا ہر کس و ناکس کو علم ہے اور آر ڈینس کی صورت میں چھپا ہوا ہے۔