کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 46 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 46

یہ محض نمونہ کے طور پر بڑے اختصار کے ساتھ بہت سے طویل فتاوی میں سے چند اقتباسات پیش ہیں جن سے ہر قاری نے تکفیر کے فتووں میں علماء کے متشددانہ رویہ کا قدرے اندازہ کر لیا ہو گا مگر جماعت احمدیہ کا ایسا متشددانہ موقف نہیں ہے۔اس سلسلہ میں ہمارا بعینہ وہی موقف ہے جو ان سب علماء کا امام مہدی کے منکرین کے متعلق ہے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ امام مہدی وعدوں کے مطابق مبعوث ہوئے ہیں اس لئے ان کے انکار سے کفر لازم آتا ہے اور بعینہ یہی عقیدہ ان علماء کا ہے۔اور یوسف لدھیانوی صاحب کا خصوصیت سے ہے۔ان کے نزدیک امام مہدی جب بھی تشریف لائے گا توان کا منکر کافر کہلائیگا۔فرق صرف یہ ہے کہ ہم اس منطقی نتیجہ و تسلیم کرنے کے باوجود اس کو غیرمسلم قرار نہیں دیتے۔یہ مولوی ہمارے اوپر سراسر جھوٹ باندھتے ہیں۔آپ ہمیشہ ہمارے محاورے میں غیر احمدی مسلمان اور دوسرے سلمان کی اصطلاحیں پڑھیں گے اور جب بھی جماعت احمدیہ کے لٹریچرمیں غیر حدی کالفظ لکھا جاتا ہے توان معنوں میں کہ دوسرے مسلمانوں میں سے وہ مسلمان جو امام مہدی کے منکر ہیں۔پس وہ شخص جو مول اله صلی الہ علی ا م ا ا ا ا ا ا ا اور وہ امام مہدی کا منکر ہوا سے ہم اسلام سے خارج نہیں قرار دیتے بلکہ غیر احمدی مسلمان کہتے ہیں جو کفر دون گھر والے مسئلہ سے تعلق رکھنے والی بات ہے۔اس کفر سے یہ مرادلی جاتی ہے کہ حقیقی اور سچا مسلمان نہیں رہا کیونکہ اس نے خدا کے بھیجے ہوئے ایک امام کا انکار کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود شہر سلمان کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان قرار د سے اور سمجھتے ہیں کہ خدا نے یہ حق دیا ہے اور کوئی یہ حق چھین نہیں سکتا۔حتی کہ اگر واقعہ کسی فرقہ کے مسلمان کو غیرمسلم یقین کرلیں تو ہمارے اس یقین کا ہرگز یہ نتیجہ نہیں نکل سکتا کہ اسے سلمان کہلانے کے حق سے محروم کر دیں۔جماعت احمدیہ کایہ عقیدہ توصرف معقول ہے بلکہ سوفی صدی قرآن کے اس فرمان کے مطابق ہے :- قَالَتِ الْأَعْرَابُ أَمَنَاء قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوْا وَلَكِنْ تُوَلُوا أَسْلَمْنَا