کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 26 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 26

۲۷ جو شخص حضرت عیسی علیہ السلام کی نبوت سے انکار کر سے وہ کافر ہے۔یہی حکم بعد نزول بھی باقی رہے گا۔ان کے نبی اور رسول ہونے کا عقیدہ فرض ہو گا۔اور جب وہ اس امت میں امام ہو کہ تشریف لائیں گے اس بناء پر ان کا اتباع احکام بھی واجب ہو گا۔الغرض حضرت عیسی علیہ السلام بعد نزول بھی رسول اور نبی ہوں گے۔اور ان کی نبوت کا اعتقاد جو قدیم سے جاری ہے اس وقت بھی جاری رہے گا یہ در جسر فتاوی الف من ) اب آپ ہی کے الفاظ میں الٹ کر ہم آپ سے سوال کرتے ہیں کہ اگر بفرض محال عیسی علیہ السلام آپ کی زندگی میں تشریف لے آئے اور آپ نے انہیں نبی اللہ تسلیم کر لیا تو آپ کو مسلمان کہلانے کا حق کون عطا کرہ سے گا۔جو ذات آپ کو یہ حتی عطا کریگی اس نے ہمیں یہ حق عطا فرمایا ہے۔ہم مختلف طریق پر ایک مضمون کو بار بار آپ کے سامنے کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔تاکہ شاید کوئی بات آپ پر کھل جائے اور شکن ہے ہر رستہ بند نہ ہو بلک کسی راستہ سے بات آپ کے دل میں اتر جائے۔اب ایک اور طریق پر یہ بات پیش کرتے ہیں۔یاد رکھیں کہ اگر کوئی شخص یہ دعوی کرے کہ میں وہی مسیح موعود ہوں جس کے نزول کی خوشخبری حضرت محمد مصطفی صلی الہ علیہ وسلم نے دی تھی تو اس کا نبوت کا دعوی اس کے پیچھے ہوتے کی دلیل تو ہو سکتا ہے، چھوٹے ہونے کی نہیں۔اور اس کا ہر قسم کی نبوت سے انکار یقینا اس کے جھوٹا ہونے کی دلیل ہوگا۔کیونکہ اس صورت میں جب وہ یہ کہے گا ہ میں وہی مسیح موجود ہوں کہ جس کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانہ میں نازل ہونے کی خبر دی تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد و مجمع سلم میں درج ہے اُسے نبی اللہ قرار دے رہا ہوگا اور ایک نہیں چار مرتبہ اس کے متعلق نبی اللہ کے الفاظ سے مخاطب ہوگا۔اب بتائے کہ ایسا شخص اگر یہ دعوی کرتا ہو کہ