کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 25 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 25

PA مسیح موعود کی نبوت لدھیانوی صاحب خدا تعالی کے اختیارات میں دخل اندازی کرتے ہوئے کہتے ہیں :۔قادیانیوں کو یہ حق آخر کس نے دیا ہے کہ وہ غلام احمد قادیانی کونبی اور رسول سمجھیں اور پھر اسلام کا دعوئی بھی کریں یا ( ص) مولوی صاحب ! اگر یہ ق قادیانیوں کو دیا ہے تو خدا تعالٰی نے دیا ہے کیسی کو نبی ماننے یا نہ ماننے کا فی خداتعالی دیا کرتا ہے۔کوئی مولوی تو نہیں دیا کرتا۔آپ تسلی رکھیں کہ یہ حق آپ نے بہر حال نہیں دیا۔جس نگرا نے تمام بنی نوع انسان کو یہ حق دیا ہے کہ اس کے فرستادوں کو قبول کر لیں اسی خدا نے احمدیوں کو یہ حق دیا ہے کہ مسیح موعود اور مہدی دوراں کے دعاوی پر بطور امتی نبی کے ایمان لائیں۔مولوی صاحب! آپ اپنی فکر کیجیئے اور بتائیے کہ کیا آپ یہ عقیدہ نہیں رکھتے کہ بعد وصال نبوی سینکڑوں سال کے بعد عیسی علیہ السلام اپنے سابقہ جسم کے ساتھ جب دوبارہ امت میں نازل ہوں گے تو آپ اُن پر بطور نبی اللہ ایمان لائیں گے اور اس کے باوجود اپنے آپ کو مسلمان کہنے پر مصر ہوں گے۔یہ بات کرنے سے پہلے ذرا ان تحریروں پر بھی نظر ڈال لیتے تو شاید یہ سوال کرنے سے باز رہتے۔دیکھیں حضرت محی الدین ابن عربی کیا فرماتے ہیں کہ:۔عيْلى عَلَيْهِ السَّلام يَنزِلُ فِيْنَا حَكَمًا مِنْ غَيْرِ تَشْرِيْعٍ وَهُوَ نَبِيٌّ بلا شك - دفتوحات مکیہ جلد اول مرا طبع بمطبعة دارالکتب العربية البري بمصر یعنی علی علیہ السلام ہم میں گم ہونیکی صورت میں شریعیت کے بغیر نازل ہوں گئے اور بلا شک نبی ہوں گے۔اور مشہور مفتی اور فاضل دیوبندی مولوی محمد شفیع صاب کیا لکھتے ہیں کہ :-