کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 27 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 27

میں ہوں تو وہی مگر نبی اللہ نہیں تو کیا یقیناً جھوٹا ثابت ہوگا کہ نہیں ؟ کیونکہ حضرت محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی اسے نبی اللہ کہ رہی ہوگی مگر وہ کہ رہا ہوگا کر یں ہوں تو پیش گوئی کا مصداق مگر نبی نہیں۔پس جب احمدیوں نے حضرت مرزا غلام احمد کو سیح موعود مانتے ہی نبی اللہ مان لیا تو اس کا حق انہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمایا ہے بلکہ اس حق سے انحراف کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی۔پس جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میق عطا فرمائیں کہ آخرین میں ظاہر ہونے والے مسیح موعود کو نبی اللہ قرار دیں اسی مسلمان ہونے کا حق کون چھین سکتا ہے۔آپ کی تو بہر حال یہ حیثیت نہیں۔آپ کو چاہیے کہ اپنی اوقات دیکھ کر بات کیا کریں۔ہمیں ڈبہ ہے کہ آپ کو تو یہ بات سمجھ نہیں آئے گی مگر امت محمدیہ کے خدا ترس اور انصاف پسند لوگ نہ صرف یہ سمجھ چکے ہیں بلکہ انہوں نے اس کا اظہار بھی فرما دیا کہ در اصل اُن کے سیح موعود کے بارہ میں عقیدہ اور احمدیوں کے عقیدہ میں کوئی فرق نہیں۔دیکھئے عہد حاضر کے مشهور متدین اور انصاف پسند عالم دین مولانا عبد الماجد دریا آبادی مرحوم نے کیا ستھری بات کی ہے۔اللہ تعالی انہیں قولِ سدید کی بہترین جزا د سے۔فرماتے ہیں :- "مرزا صاحب مرحوم اگر اپنے تئیں نبی کہتے ہیں تو اس معنی میں ہر مسلمان ایک آنے والے مسیح کا منتظر ہے اور ظاہر ہے کہ یہ عقیدہ ختم نبوت کے منافی نہیں۔پس اگر احمدیت وہی ہے جو خود حضرت مرزا صاحب مرحوم بانی ی سلسلہ کی تحریروں سے ظاہر ہوتی ہے تو اُسے ارتداد سے تعبیر کرنا بڑی ہی زیادتی ہے۔والفضل ۲۱ مارچ ۱۹۳۵) مولانا نیا نہ فتح پوری صاحب حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :-