مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 50 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 50

سے پوری نہیں ہو گی کہ عیسی کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سب نو امید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدے کو چھوڑ دیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے اے ظهور امام مهدی موعود اور مسئلہ ختم نبوت: وفات مسیح علیہ السلام پر جو مسلک مرزا صاحب نے اپنا یا اس سے دو اور زبر دست اختلافات نے جنم لیا۔ایک مسئلہ ظہور امام مہدی اور دوسرا مسئلہ ختم نبوت۔ہم بیان کر چکے ہیں کہ اکثر مسلمان فرقوں کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام زندہ آسمان پر موجود ہیں اور وہ بجسم عنصری نازل ہوکر پہلے سے مبعوث امام محمد مہدی کے ساتھ مل کر بزور طاقت اسلام کی اشاعت کریں گے۔مرزا صاحب نے الہام الہی کی بنیاد پر ان تصورات کی نفی کی۔پہلے تو یہ کہ آپ نے مسیح ابن مریم کی طبعی موت کا نظریہ اور علمی تحقیقی ثبوت مہیا کر کے ان کے بجسم عنصری نزول کے تصور کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اس کے ساتھ ہی آپ نے مثیل مسیح کے نازل ہونے کا نظریہ پیش کیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ آخری زمانے میں مبعوث ہونے والا مہدی موعود اور مسیح موعود دراصل ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔ہم قبل ازیں لکھ چکے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ان کو اس زمانے کے لئے مسیح و مہدی کے مقام کے لئے چن لیا ہے۔مرزا صاحب کے اس لا : مرزا غلام احمد صاحب ۱۹۰۳- تذکرۃ الشہا دتین صفحه ۹۳