مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 49 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 49

۴۹ روحانی اعتبار سے ان کا ایک مثیل پیدا ہوگا۔کسی حد تک معنویت کا رنگ لئے ہوئے ہے۔“ ! ان نمونہ پیش کی گئی آراء سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مرزا صاحب اپنے نکتہ نظر میں تنہا نہ تھے بلکہ اولین میں سے بھی اور زمانہ حال کے علما میں سے بھی کئی اس بات کے قائل تھے کہ مسیح علیہ السلام طبعی وفات پاچکے ہیں نہ کہ ۲ ہزار سال سے زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں۔اگر چہ اس بحث کو صدیاں گزرگئی ہیں لیکن عام مسلمان ابھی تک وفات مسیح کے قائل نہیں مگر مرزا غلام احمد صاحب نے وفات مسیح کا ایک واضح اور حتمی اعلان کر دیا ہوا ہے۔آپ لکھتے ہیں کہ در مسیح موعود کا آسمان سے اتر نامحض جھوٹا خیال ہے۔یا درکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اُترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولا د کی اولا دمرے گی وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اُترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گذر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اُتر ا تب دانشمند یکدفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن روز نامه آزاد - ۲۱ را پریل ۱۹۵۰ء