مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 51 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 51

۵۱ دعویٰ سے مسئلہ ختم نبوت کی بحث شروع ہوئی جو آج تک عام مسلمانوں اور جماعت احمدیہ کے درمیان جاری ہے۔ہم مرزا صاحب کے موافقین اور مخالفین دونوں کی آراء پیش کریں گے تاکہ قارئین از خود مواز نہ کر سکیں۔ظہور مہدی موعود کے متعلق مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کہتے ہیں کہ اس مسئلہ میں دوستم کی احادیث پائی جاتی ہیں۔ایک وہ جن میں لفظ مہدی کی تصریح ہے۔دوسری وہ جن میں ایک ایسے خلیفہ کی خبر دی گئی ہے جو آخری زمانے میں پیدا ہوگا اور اسلام کو غالب کر دے گا۔ان دو قسم کی روایات میں سے کسی ایک کا بلحاظ سند پایہ نہیں ہے کہ امام بخاری کے معیار تنقید پر پورا اُترتا۔چنانچہ انہوں نے اپنے مجموعہ حدیث میں کسی کو بھی درج نہیں کیا۔۔۔۔تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تمام روایات بالکل ہی اصل ہیں۔تمام آمیزشوں سے الگ کر کے ایک بنیادی حقیقت ان سب میں مشترک ہے اور وہی اصل حقیقت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانے میں ایک ایسے لیڈر کے ظہور کی پیشگوئی فرمائی ہے جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا ظلم و ستم مٹادے گا سنت نبوی پر عمل کرے گا اسلام کو غالب کرے گا۔۔۔مرزا غلام احمد صاحب اور آپ کی جماعت کا عقیدہ عام مسلمانوں سے بالکل ہٹ کر ہے۔ایک تو یہ کہ مرزا صاحب نے وضاحت سے بیان کر دیا کہ مسیح علیہ السلام ل : فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت ۱۹۵۳ء - مولانا ابو الاعلیٰ مودودی ، دس نکات کا جواب۔صفحات ۴-۵