مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 48 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 48

۴۸ کو فرشتہ اور شریر کو شیطان کہ دیتے ہیں مگر اس سے مراد فرشتہ یا شیطان کی ذات نہیں ہوتی اور ایک اور جماعت نے کہا ہے کہ عیسی علیہ السلام کی روح ایک شخص کے جسم میں آئے گی جس کا نام عیسی ہوگا اور آخری دو آراء بے حقیقت ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی زیادہ جانتا ہے کہ حقیقت کیا ہے۔مندرجہ بالا بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ اُمت محمدیہ میں نزول مسیح کے بارے میں ایک سے زائد تصورات رہے ہیں جن میں ایک نظر یہ مرزا غلام احمد صاحب کے بیان سے مماثلت رکھتا ہے مثلاً مولانا سید سلیمان ندوی ، علامہ اقبال کے استفسار کے جواب میں لکھتے ہیں کہ مجھے جہاں تک علم ہے نزول مسیح کا انکار کسی نے نہیں کیا۔معتزلہ کی کتا ہیں نہیں ملتیں جو حال معلوم ہو البتہ ابن خرم وفات مسیح کے قائل تھے ساتھ ہی نزول کے بھی۔“ ہے علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال خود لکھتے ہیں کہ وو ” جہاں تک میں اس تحریک کا مفہوم سمجھ سکا ہوں وہ یہ ہے کہ مرزائیوں کا یہ عقیدہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام ایک فانی انسان کی مانند جام مرگ نوش فرما چکے ہیں نیز یہ کہ ان کے دوبارہ ظہور کا مقصد یہ ہے کہ 1 : امام سراج الدین ابن الوردی ( وفات ۷۴۹ ہجری) - فريدة العجائب وفريده الرغائب۔مطبوعہ التقويم العلمی مصر صفحه ۱۴ ہے : اقبال نامہ۔مجموعہ مکاتیب اقبال حصہ اوّل مرتبہ شیخ عطاء اللہ صفحہ ۱۹۶ ( حاشیہ )